كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ التَّرْغِيبِ فِي مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ ضعيف وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّكُمْ لَا تَسَعُونَ النَّاسَ بِأَمْوَالِكُمْ، وَلَكِنْ لِيَسَعْهُمْ بَسْطُ الْوَجْهِ، وَحُسْنُ الْخُلُقِ)). أَخْرَجَهُ أَبُو يَعْلَى، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ.
کتاب: متفرق مضامین کی احادیث
باب: اچھے اخلاق کی ترغیب کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم اپنے مالوں کے ذریعے سے لوگوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے (نہیں سمو سکتے) لیکن کشادہ روئی اور حسن خلق سے لوگوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہو۔‘‘ (اسے ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔)
تخریج : أخرجه أبو يعلى: لم أجده، والحاكم:1 /124 وصححه، وأبونعيم في الحلية:10 /25، فيه عبدالله بن سعيدالمقبري متروك.