بلوغ المرام - حدیث 1324

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ التَّرْغِيبِ فِي مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَالٍ، وَمَا زَادَ اللَّهُ عَبْدًا بِعَفْوٍ إِلَّا عِزًّا، وَمَا تَوَاضَعَ أَحَدٌ لِلَّهِ إِلَّا رَفَعَهُ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 1324

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: اچھے اخلاق کی ترغیب کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’صدقہ و خیرات کسی مال میں کمی واقع نہیں کرتا۔ اور اللہ تعالیٰ درگزر کرنے والے کی عزت میں اضافہ ہی کرتا ہے۔ اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے بلند کرتا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : اس حدیث میں مکارم اخلاق کی تین چیزوں کا ذکر ہے اور تینوں اخلاق فاضلہ کی بنیاد ہیں‘ یعنی صدقہ‘ عفو و درگزر اور تواضع۔ جس انسان میں یہ تینوں وصف پائے جائیں گے وہ شخص اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق بھی اس سے محبت کرے گی۔
تخریج : أخرجه مسلم، البر والصلة، باب استحباب العفو والتواضع، حديث:2588. اس حدیث میں مکارم اخلاق کی تین چیزوں کا ذکر ہے اور تینوں اخلاق فاضلہ کی بنیاد ہیں‘ یعنی صدقہ‘ عفو و درگزر اور تواضع۔ جس انسان میں یہ تینوں وصف پائے جائیں گے وہ شخص اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوگا اور اللہ تعالیٰ کی مخلوق بھی اس سے محبت کرے گی۔