بلوغ المرام - حدیث 1315

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ التَّرْغِيبِ فِي مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 1315

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: اچھے اخلاق کی ترغیب کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بدگمانی سے بچو۔ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح : 1. یہ حدیث گزشتہ باب (حدیث : ۱۲۸۴) میں گزر چکی ہے اور دونوں بابوں کے ساتھ اس کی مناسبت بہت واضح ہے۔ 2. اس حدیث میں جھوٹ سے بچنے اور ہمیشہ سچائی اختیار کرنے کا حکم ہے۔ 3.سچائی کا آخری ثمرہ و نتیجہ جنت ہے اور جھوٹ کا نتیجہ خالق کائنات کی ناراضی کی صورت میں دوزخ ہے۔ 4.اس حدیث میں اشارہ ہے کہ جو کوئی اپنی تمام باتوں میں سچ اختیار کرتا ہے اور سچائی کو اپنی زندگی کا عین مقصد سمجھتا ہے تو سچائی اس کی زندگی کا جزو لاینفک اور لازمی حصہ بن جاتی ہے اور اس کا نتیجہ جنت ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري، ومسلم، تقدم:1284. 1. یہ حدیث گزشتہ باب (حدیث : ۱۲۸۴) میں گزر چکی ہے اور دونوں بابوں کے ساتھ اس کی مناسبت بہت واضح ہے۔ 2. اس حدیث میں جھوٹ سے بچنے اور ہمیشہ سچائی اختیار کرنے کا حکم ہے۔ 3.سچائی کا آخری ثمرہ و نتیجہ جنت ہے اور جھوٹ کا نتیجہ خالق کائنات کی ناراضی کی صورت میں دوزخ ہے۔ 4.اس حدیث میں اشارہ ہے کہ جو کوئی اپنی تمام باتوں میں سچ اختیار کرتا ہے اور سچائی کو اپنی زندگی کا عین مقصد سمجھتا ہے تو سچائی اس کی زندگی کا جزو لاینفک اور لازمی حصہ بن جاتی ہے اور اس کا نتیجہ جنت ہے۔