بلوغ المرام - حدیث 1313

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الرَّهَبِ مِنْ مَسَاوِئِ الْأَخْلَاقِ صحيح وَعَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا- قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَبْغَضُ الرِّجَالِ إِلَى اللَّهِ الْأَلَدُّ الْخَصِمُ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 1313

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: برے اخلاق سے ڈرانے کا بیان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اللہ کے نزدیک بندوں میں سے سب سے زیادہ مبغوض وہ ہے جو سب سے زیادہ جھگڑالو ہو۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : 1. لڑنے جھگڑنے میں شدت اور حد سے تجاوز کرنا شریف لوگوں کا کام نہیں۔ یہ ان لوگوں کا کام ہے جو اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ مبغوض ہیں۔ 2. شدت اور حد سے تجاوز دونوں حرام ہیں مگر اپنے حقوق کے حصول کے لیے جائز حد تک جھگڑا جا سکتا ہے۔
تخریج : أخرجه مسلم، العلم، باب في الألد الخصم، حديث:2668. 1. لڑنے جھگڑنے میں شدت اور حد سے تجاوز کرنا شریف لوگوں کا کام نہیں۔ یہ ان لوگوں کا کام ہے جو اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ مبغوض ہیں۔ 2. شدت اور حد سے تجاوز دونوں حرام ہیں مگر اپنے حقوق کے حصول کے لیے جائز حد تک جھگڑا جا سکتا ہے۔