بلوغ المرام - حدیث 1309

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الرَّهَبِ مِنْ مَسَاوِئِ الْأَخْلَاقِ صحيح وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ اللَّعَّانِينَ لَا يَكُونُونَ شُفَعَاءَ، وَلَا شُهَدَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 1309

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: برے اخلاق سے ڈرانے کا بیان حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یقینا لعنت کرنے والے قیامت کے روز سفارش کرنے والے ہوں گے نہ گواہی دینے والے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : 1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کثرت سے لعنت کرنے والے لوگوں کی سفارش قبول نہیں فرمائے گا اور نہ ایسے لوگوں کی شہادت قبول کی جائے گی۔ 2. اس قبولیتِ شہادت کا تعلق بعض نے دنیا سے بتایا ہے کہ چونکہ ایسے لوگ فاسق ہوتے ہیں‘ اس لیے ان کی شہادت دنیا میں قبول نہیں کی جائے گی۔ اور بعض نے کہا ہے کہ یہ لوگ قیامت کے روز انبیائے کرام علیہم السلام کی تبلیغ دین پر شہادت نہیں دے سکیں گے۔ اور بعض نے اس کا مطلب یوں بیان کیا ہے کہ یہ اللہ کی راہ میں مارے جائیں تب بھی شہادت کا مرتبہ نہیں پا سکیں گے۔(سبل السلام)
تخریج : أخرجه مسلم، البر والصلة، باب النهي عن لعن الدواب وغيرها، حديث:2598. 1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کثرت سے لعنت کرنے والے لوگوں کی سفارش قبول نہیں فرمائے گا اور نہ ایسے لوگوں کی شہادت قبول کی جائے گی۔ 2. اس قبولیتِ شہادت کا تعلق بعض نے دنیا سے بتایا ہے کہ چونکہ ایسے لوگ فاسق ہوتے ہیں‘ اس لیے ان کی شہادت دنیا میں قبول نہیں کی جائے گی۔ اور بعض نے کہا ہے کہ یہ لوگ قیامت کے روز انبیائے کرام علیہم السلام کی تبلیغ دین پر شہادت نہیں دے سکیں گے۔ اور بعض نے اس کا مطلب یوں بیان کیا ہے کہ یہ اللہ کی راہ میں مارے جائیں تب بھی شہادت کا مرتبہ نہیں پا سکیں گے۔(سبل السلام)