بلوغ المرام - حدیث 1307

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الرَّهَبِ مِنْ مَسَاوِئِ الْأَخْلَاقِ ضعيف وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الْعَجَلَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: حَسَنٌ.

ترجمہ - حدیث 1307

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: برے اخلاق سے ڈرانے کا بیان حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جلد بازی و عجلت پسندی شیطانی کام ہے۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے حسن قرار دیا ہے۔)
تشریح : مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم جلد بازی قابل مذمت حرکت ہے‘ اس لیے کہ ایسا کرنے سے امور کے انجام پر غور و فکر کرنے اور ان میں خوب چھان بین کرنے کاموقع نہیں ملتااور اسی کے نتیجے میں انسان ہلاکت کے کنارے پر پہنچ جاتا ہے۔ بہر نوع اس سے بچنا چاہیے۔
تخریج : أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في التأني والعجلة، حديث:2012، وقال: غريب.* عبدالمهيمن ضعيف (تقريب). مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم جلد بازی قابل مذمت حرکت ہے‘ اس لیے کہ ایسا کرنے سے امور کے انجام پر غور و فکر کرنے اور ان میں خوب چھان بین کرنے کاموقع نہیں ملتااور اسی کے نتیجے میں انسان ہلاکت کے کنارے پر پہنچ جاتا ہے۔ بہر نوع اس سے بچنا چاہیے۔