كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الرَّهَبِ مِنْ مَسَاوِئِ الْأَخْلَاقِ ضعيف وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ كَفَّ غَضَبَهُ، كَفَّ اللَّهُ عَنْهُ عَذَابَهُ)). أَخْرَجَهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي ((الْأَوْسَطِ)). وَلَهُ شَاهِدٌ: مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ عِنْدَ ابْنِ أَبِي الدُّنْيَا.
کتاب: متفرق مضامین کی احادیث
باب: برے اخلاق سے ڈرانے کا بیان
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی نے اپنے غصے کو روک لیا اللہ تعالیٰ اس سے اپنا عذاب روک لے گا۔‘‘ (اسے طبرانی نے الاوسط میں نقل کیا ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث اس کی شاہد ہے جسے ابن ابی الدنیا نے نقل کیا ہے۔)
تشریح :
1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے حسن قرار دیا ہے اور انھوں نے اس کے مختلف طریق بیان کیے ہیں۔ ان میں سے ایک طریق کو انھوں نے حسن قرار دیا ہے۔ شیخ البانی رحمہ اللہ کے کلام سے یہی بات راجح معلوم ہوتی ہے کہ مذکورہ روایت کم از کم حسن درجے کی ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحیحۃ للألباني:۵ /۴۷۵. ۴۷۷‘ رقم:۲۳۶۰) 2. اس حدیث میں غصے پر قابو پانے کی فضیلت ہے۔ 3. اپنے زیر دست اور ماتحت افراد کی کسی غلطی پر غصہ نہ کھانا بلکہ انھیں معاف کر دینا اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچنے کا ذریعہ ہے۔
تخریج :
أخرجه الطبراني في الأوسط كما في مجمع الزاوئد:10 /298، وأبويعلى في مسنده:7 /302، حديث:1583 وسنده ضعيف، وحديث ابن عمر: أخرجه ابن أبي الدنيا في الصمت (21) وسند ضعيف، ضعفه السيوطي، وحسنه العراقي، وللحديث شواهد ضعيفة عند الضياء وغيره.