كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الرَّهَبِ مِنْ مَسَاوِئِ الْأَخْلَاقِ ضعيف وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا تُمَارِ أَخَاكَ، وَلَا تُمَازِحْهُ، وَلَا تَعِدْهُ مَوْعِدًا فَتُخْلِفَهُ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ بِسَنَدٍ فِيهِ ضَعْفٌ.
کتاب: متفرق مضامین کی احادیث
باب: برے اخلاق سے ڈرانے کا بیان
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے مسلمان بھائی سے جھگڑا مت کر اور نہ اس سے مذاق کر اور اس سے ایسا وعدہ بھی نہ کر جس کی بعد میں تو خلاف ورزی کرے۔‘‘ (اسے ترمذی نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔)
تشریح :
مذکورہ روایت گو سنداً ضعیف ہے لیکن کتاب و سنت کے دیگر دلائل کی روشنی میں جھگڑا کرنا اور ایسا مذاق کرنا منع ہے جو کسی کی ایذا رسانی کا باعث بنتا ہو۔ امام نووی رحمہ اللہ مزاح کی بابت لکھتے ہیں: ’’وہ مزاح ممنوع ہے جس میں افراط ہو اور جو ہمیشہ کیا جاتا رہے کیونکہ مزاح سے ہنسی اور سنگ دلی پیدا ہوتی ہے‘ اللہ کے ذکر سے غفلت پیدا ہوتی ہے اور دین کے حقیقی مسائل سے فکر ہٹ جاتی ہے بلکہ اکثر اوقات یہ مذاق ایذا رسانی کا باعث بنتا ہے اور اس سے بہت زیادہ بغض و کینہ پیدا ہوجاتا ہے اور انسان کا وقار اور ہیبت و رعب جاتا رہتا ہے‘ البتہ جو مزاح ان خطرات سے محفوظ ہو وہ مباح ہے اور ایسا مزاح کبھی کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا ہے جس سے مخاطب کا دل خوش ہو جاتا اور اس کی محبت میں اضافہ ہو جاتا‘ اس لیے ایسا مزاح مستحب ہے۔ ‘‘ نیز کتاب و سنت کے دیگر دلائل سے وعدہ خلافی کی ممانعت بھی ثابت ہوتی ہے‘ لہٰذا مذکورہ اعمال قبیحہ سے اجتناب ضروری ہے۔
تخریج :
أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في المراء ، حديث:1995.* فيه ليث بن أبي سليم ضعيف.