كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الرَّهَبِ مِنْ مَسَاوِئِ الْأَخْلَاقِ صحيح وَعَنْهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَوْصِنِي. فَقَالَ: ((لَا تَغْضَبْ)) ، فَرَدَّدَ مِرَارًا. قَالَ: ((لَا تَغْضَبْ)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.
کتاب: متفرق مضامین کی احادیث
باب: برے اخلاق سے ڈرانے کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے کوئی نصیحت فرمائیے۔ آپ نے فرمایا: ’’غصہ مت کیا کر۔‘‘ اس نے یہی سوال چند مرتبہ دہرایا اور آپ نے ہر مرتبہ یہی فرمایا: ’’غصہ نہ کیا کر۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)
تشریح :
اس حدیث میں غصے سے بچنے کی تاکید ہے۔ بہت سے ظالمانہ کام انسان غصے میں کر گزرتا ہے اور بعد میں اکثر نادم و پریشان ہوتا ہے۔ علامہ ابن التین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں دنیا و آخرت کی بھلائیاں جمع کر دی گئی ہیں کیونکہ غصے کی حالت میں انسان نرمی اور رحم دلی کی صفات سے خالی ہو جاتا ہے‘ قطع رحمی کا سبب بنتا ہے اور دوسرے مسلمان کو ایذا اور تکلیف پہنچانے کے در پے ہو جاتا ہے۔ اور یہ امور انسان کی دنیا و آخرت میں بربادی کا باعث بنتے ہیں۔ اور اگروہ ان سے اجتناب کرے تو یہی امور دنیا و آخرت میں فلاح و فوز کا سبب بنتے ہیں۔ علامہ خطابی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ غصے سے بچنے سے مراد ان اسباب سے اجتناب کرنا ہے جو غصے کا باعث بنتے ہیں کیونکہ غصہ تو ایک طبعی اور فطری معاملہ ہے اور انھی اسباب میں سے ایک سبب تکبر بھی ہے۔ بعض علماء نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سائل کے مزاج کے پیش نظر فرمایا کہ غصہ نہ کیا کر کیونکہ وہ بات بات پر غضب ناک ہو جاتا تھا۔ مسند احمد میں ہے کہ وہ سوال کرنے والے جاریہ بن قدامہ تھے۔ (مسند أحمد: ۳ /۴۸۴) اور ایک حدیث میں ہے کہ وہ سائل سفیان بن عبداللہ ثقفی تھے۔ اس کی بابت مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۲۵ /۳۳۰.۳۳۳)
تخریج :
أخرجه البخاري، الأدب، باب الحذر من الغضب، حديث:6116.