بلوغ المرام - حدیث 1287

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الرَّهَبِ مِنْ مَسَاوِئِ الْأَخْلَاقِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَتَجَنَّبِ الْوَجْهَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 1287

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: برے اخلاق سے ڈرانے کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی لڑائی کرے تو منہ پر مارنے سے اجتناب کرے۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ باہم لڑائی جھگڑے میں مارتے وقت منہ (چہرے) کو بچانا چاہیے۔ ایک حدیث میں ہے: ’’جب کوئی کسی کو مارے تو چہرے پر مت مارے۔‘‘ (سنن أبي داود‘ الحدود‘ باب في ضرب الوجہ في الحد‘ حدیث:۴۴۹۳) یہ اس بات کی دلیل ہے کہ چہرے پر مارنا حرام ہے‘ خواہ یہ مارنا حدود و تعزیرات میں ہو یا تادیب کے طور پر حتیٰ کہ جانوروں کے چہرے پر مارنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔
تخریج : أخرجه البخاري، العتق، باب إذا ضرب العبد فليجتنب الوجه، حديث:2559، ومسلم، البر والصلة، باب النهي عن ضرب الوجه ، حديث:2612. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ باہم لڑائی جھگڑے میں مارتے وقت منہ (چہرے) کو بچانا چاہیے۔ ایک حدیث میں ہے: ’’جب کوئی کسی کو مارے تو چہرے پر مت مارے۔‘‘ (سنن أبي داود‘ الحدود‘ باب في ضرب الوجہ في الحد‘ حدیث:۴۴۹۳) یہ اس بات کی دلیل ہے کہ چہرے پر مارنا حرام ہے‘ خواہ یہ مارنا حدود و تعزیرات میں ہو یا تادیب کے طور پر حتیٰ کہ جانوروں کے چہرے پر مارنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔