كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الرَّهَبِ مِنْ مَسَاوِئِ الْأَخْلَاقِ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((آيَةُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا ائْتُمِنَ خَانَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَلَهُمَا: مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِوٍ: ((وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ)).
کتاب: متفرق مضامین کی احادیث
باب: برے اخلاق سے ڈرانے کا بیان
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ وہ فرماتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’منافق کی تین نشانیاں ہیں: جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔ اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔ اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت کرے۔‘‘ (بخاری و مسلم) اور دونوں کے ہاں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے: ’’جب لڑے تو گالی دے۔‘‘
تشریح :
اس حدیث میں منافق کی چار علامات بیان کی گئی ہیں۔ اور صحیح مسلم میں ان الفاظ کا اضافہ بھی ہے: ’’اگرچہ وہ نماز بھی پڑھتا ہو اور روزے بھی رکھتا ہو‘ نیز یہ دعویٰ بھی کرتا ہو کہ میں مسلمان ہوں۔‘‘ (صحیح مسلم‘ الإیمان‘ باب خصال المنافق‘ حدیث:۱۱۰-۵۹) امام نووی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اکثر محققین علماء کی رائے یہی ہے کہ یہ کام اعتقادی منافقوں کے ہیں اور جب ایک سچا مومن اپنے اندر یہ صفات پیدا کرے گا تو منافق جیسا بن جائے گا اور اس پر منافق کا لفظ مجازی طور پر بولا جائے گا۔
تخریج :
أخرجه البخاري، الإيمان، باب علامات المنافق، حديث:33، ومسلم، الإيمان، باب خصال المنافق، حديث:59، وحديث عبدالله بن عمر: أخرجه البخاري، الإيمان، حديث:34، ومسلم، الإيمان، حديث:58.