كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الرَّهَبِ مِنْ مَسَاوِئِ الْأَخْلَاقِ صحيح وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((الظُّلْمُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
کتاب: متفرق مضامین کی احادیث
باب: برے اخلاق سے ڈرانے کا بیان
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ظلم‘ قیامت کے روز بہت سے اندھیروں کا باعث ہوگا۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح :
اس حدیث میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو شخص اس دنیا میں ظلم کرے گا وہ قیامت کے روز بہت سے اندھیروں میں بھٹکتا پھرے گا۔ اور یہ ظلم اپنی تمام اقسام پر مشتمل ہے‘ خواہ جان پر ہو‘ مال میں ہو‘ کسی کی عزت و آبرو پر ہو‘ حقوق اللہ میں ہو یا حقوق العباد میں‘ حرام ہے۔
تخریج :
أخرجه البخاري، المظالم، باب الظلم ظلمات يوم القيامة، حديث:2447، ومسلم، البر والصلة، باب تحريم الظلم، حديث:2579.