كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الزُّهْدِ وَالْوَرَعِ ضعيف وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((كُلُّ بَنِي آدَمَ خَطَّاءٌ، وَخَيْرُ الْخَطَّائِينَ التَّوَّابُونَ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَسَنَدُهُ قَوِيٌّ.
کتاب: متفرق مضامین کی احادیث
باب: دنیا سے بے رغبتی اور پرہیز گاری کا بیان
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آدم کا ہر بیٹا خطا کار ہے اور بہترین خطا کار وہ ہیں جو بہت زیادہ توبہ کرنے والے ہیں۔‘‘ (اسے ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند قوی ہے۔)
تشریح :
1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ حدیث کا مفہوم دیگر دلائل کی رو سے صحیح معلوم ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ بنابریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور دلائل کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (المشکاۃ للألباني‘ التحقیق الثاني‘ رقم:۲۲۸۰) 2. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر آدم زادخطا و گناہ کا پتلا ہے۔ 3. انبیائے کرام علیہم السلام کے علاوہ کوئی بھی انسان معصوم نہیں۔ مگر آدمیت کا تقاضا ہے کہ جب کبھی خطا سرزد ہو تو فوراً حضرت آدم علیہ السلام کی طرح توبہ و استغفار کی طرف توجہ کی جائے اور شیطان کی طرح گناہ پر اصرار نہ کیا جائے۔
تخریج :
أخرجه الترمذي، صفة القيامة، باب 49، حديث:2499، وابن ماجه، الزهد، حديث:4251.* قتادة عنعن، وفيه علة أخرى، ذكرها الذهبي في تلخيص المستدرك:4 /244.