كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ صحيح وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ، فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.
کتاب: متفرق مضامین کی احادیث
باب: نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو کوئی بھلائی کا راستہ بتاتا ہے اسے بھی نیکی پر عمل پیرا ہونے والے کے برابر ثواب ملتا ہے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح :
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نیک عمل کی طرف راہنمائی کرنے والے کو اتنا ہی اجر و ثواب ملے گا جتنا اس نیکی پر عمل کرنے والے کو ملے گا۔ یہ راہنمائی براہ راست ہو یا بالواسطہ کہ دوسرے کسی عالم کی طرف رجوع کا اشارہ کیا جائے‘ دونوں کو شامل ہے۔
تخریج :
أخرجه مسلم، الإمارة، باب فضل إعانة الغازي في سبيل الله بمر كوب وغيره...، حديث:1893.