بلوغ المرام - حدیث 1257

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ صحيح وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - أَيُّ الذَّنْبِ أَعْظَمُ؟ قَالَ: ((أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا، وَهُوَ خَلَقَكَ)). قُلْتُ ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ: ((ثُمَّ أَنْ تَقْتُلَ وَلَدَكَ خَشْيَةَ أَنْ يَأْكُلَ مَعَكَ)). قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّ؟ قَالَ: ((ثُمَّ أَنْ تُزَانِيَ حَلِيلَةَ جَارِكَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 1257

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: نیکی اور صلہ رحمی کا بیان حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’یہ کہ تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے‘ حالانکہ وہ تیرا خالق ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: ’’یہ کہ تو اپنی اولاد کو اس ڈر سے قتل کرے کہ وہ تیرے ساتھ مل کر کھائیں گے۔‘‘ میں نے پھر عرض کیا کہ پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: ’’پھر یہ کہ تو اپنے ہمسائے کی اہلیہ سے زنا کرے۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري، الديات، باب قول الله تعالى: "ومن يقتل مؤمنًا فجزاءه جهنم"، حديث:6861، ومسلم، الإيمان، باب بيان كون الشرك أقبح الذنوب وبيان أعظمها بعده، حديث:86.