بلوغ المرام - حدیث 1255

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ حسن وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا-، عَنْ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((رِضَا اللَّهِ فِي رِضَا الْوَالِدَيْنِ، وَسَخَطُ اللَّهِ فِي سَخَطِ الْوَالِدَيْنِ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْحَاكِمُ.

ترجمہ - حدیث 1255

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: نیکی اور صلہ رحمی کا بیان حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں‘ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کی رضامندی والدین کی رضامندی میں ہے اور اللہ تعالیٰ کی ناراضی والدین کی ناراضی میں ہے۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیاہے۔)
تشریح : اس حدیث میں والدین کو راضی رکھنے اور ان کی ناراضی سے بچنے کا حکم ہے لیکن اگر والدین ایسے کام کا حکم دیں جس میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہو تو پھر ان کی اطاعت ناجائز ہے۔ ایسی صورت میں ان کی ناراضی کی پروا نہیں کرنی چاہیے جیسا کہ دوسری احادیث میں اس کی صراحت موجود ہے۔
تخریج : أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء من الفضل في رضا الوالدين، حديث:1899، وابن حبان(الإحسان):1 /328، حديث:430، والحاكم:4 /152. اس حدیث میں والدین کو راضی رکھنے اور ان کی ناراضی سے بچنے کا حکم ہے لیکن اگر والدین ایسے کام کا حکم دیں جس میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہو تو پھر ان کی اطاعت ناجائز ہے۔ ایسی صورت میں ان کی ناراضی کی پروا نہیں کرنی چاہیے جیسا کہ دوسری احادیث میں اس کی صراحت موجود ہے۔