بلوغ المرام - حدیث 1253

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ صحيح وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعٌ)). يَعْنِي: قَاطِعَ رَحِمٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 1253

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: نیکی اور صلہ رحمی کا بیان حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح : 1. اس حدیث میں قطع رحمی کے انجام سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایسا آدمی جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ 2.قطع رحمی کبیرہ گناہ ہے۔ اور جنت میں داخل نہ ہونے کا مفہوم یہ ہے کہ اس جرم کا مرتکب فی الفور جنت میں نہیں جائے گا بلکہ اپنے اس گناہ کی سزا بھگتنے کے بعد جنت میں جائے گا۔ یا یہ مفہوم ہے کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والا مستحق تو اسی سزا کا ہے الا یہ کہ اسے رحمت الٰہی ڈھانپ لے۔ واللّٰہ أعلم۔
تخریج : أخرجه البخاري، الأدب، باب إثم القاطع، حديث:5984، ومسلم، البر والصلة، باب صلة الرحم وتحريم قطيعتها، حديث:2556. 1. اس حدیث میں قطع رحمی کے انجام سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایسا آدمی جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ 2.قطع رحمی کبیرہ گناہ ہے۔ اور جنت میں داخل نہ ہونے کا مفہوم یہ ہے کہ اس جرم کا مرتکب فی الفور جنت میں نہیں جائے گا بلکہ اپنے اس گناہ کی سزا بھگتنے کے بعد جنت میں جائے گا۔ یا یہ مفہوم ہے کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والا مستحق تو اسی سزا کا ہے الا یہ کہ اسے رحمت الٰہی ڈھانپ لے۔ واللّٰہ أعلم۔