كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الْأَدَبِ صحيح وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا- قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
کتاب: متفرق مضامین کی احادیث
باب: ادب کا بیان
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نظر رحمت سے نہیں دیکھے گا جس نے تکبر سے اپنا کپڑا (ٹخنوں وغیرہ سے) نیچے لٹکایا۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح :
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مردوں کے لیے چادر‘ شلوار اور پینٹ وغیرہ کا ٹخنوں سے نیچے لٹکانا حرام ہے کیونکہ یہ متکبرین کی علامت ہے۔
تخریج :
أخرجه البخاري، اللباس، باب قول الله تعالى: "قل من حرم..."، حديث:5783، ومسلم، اللباس، باب تحريم جر الثوب خيلاء...، حديث:2085.
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مردوں کے لیے چادر‘ شلوار اور پینٹ وغیرہ کا ٹخنوں سے نیچے لٹکانا حرام ہے کیونکہ یہ متکبرین کی علامت ہے۔