بلوغ المرام - حدیث 1246

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الْأَدَبِ صحيح وَعَنْهُ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((لَا يَشْرَبَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ قَائِمًا)). أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 1246

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: ادب کا بیان حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی کھڑے کھڑے پانی نہ پیے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : اس حدیث میں کھڑے کھڑے پانی پینے کی ممانعت ہے۔ اس ممانعت کو جمہور علماء نے نہی تنزیہی پر محمول کیا ہے لیکن ابن حزم رحمہ اللہ کا قول ہے کہ کھڑے ہو کر پانی پینا حرام ہے۔ اور بعض علماء اسے مکروہ قرار دیتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کھڑے ہو کر پانی پینا ثابت ہے‘ غالباً اسی بنا پر جمہور نے کھڑے ہو کر پانی پینے کی ممانعت کو نہی تحریمی پر محمول نہیں کیا۔
تخریج : أخرجه مسلم، الأشربة، باب في الشرب قائمًا، حديث:2026. اس حدیث میں کھڑے کھڑے پانی پینے کی ممانعت ہے۔ اس ممانعت کو جمہور علماء نے نہی تنزیہی پر محمول کیا ہے لیکن ابن حزم رحمہ اللہ کا قول ہے کہ کھڑے ہو کر پانی پینا حرام ہے۔ اور بعض علماء اسے مکروہ قرار دیتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کھڑے ہو کر پانی پینا ثابت ہے‘ غالباً اسی بنا پر جمہور نے کھڑے ہو کر پانی پینے کی ممانعت کو نہی تحریمی پر محمول نہیں کیا۔