بلوغ المرام - حدیث 1239

كِتَابُ الْجَامِعِ بَابُ الْأَدَبِ صحيح وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةً، فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الْآخَرِ، حَتَّى تَخْتَلِطُوا بِالنَّاسِ; مِنْ أَجْلِ أَنَّ ذَلِكَ يُحْزِنُهُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.

ترجمہ - حدیث 1239

کتاب: متفرق مضامین کی احادیث باب: ادب کا بیان حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم تین ہو تو دو آدمی تیسرے کے بغیر سرگوشی نہ کریں یہاں تک کہ تم لوگوں کے ساتھ مل جل جاؤ‘ اس لیے کہ یہ چیز اسے غمگین اور رنجیدہ خاطر کرتی ہے۔‘‘ (بخاری و مسلم۔ اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔)
تشریح : اس حدیث میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ ساتھی کو نظر انداز کر کے کانا پھوسی اور سرگوشی کرنا منع ہے۔ اس سے انسانی جذبات و احساسات کا احترام ملحوظ رکھنے کا سبق ملتا ہے کہ ایسا کام انجام نہ دیا جائے جس سے دوسرے کو تکلیف ہوتی ہو اور اسے خیال گزرے کہ یہ مجھے اپنا نہیں بلکہ غیر تصور کرتے ہیں یا اسے کھٹکا اور اندیشہ پیدا ہو کہ یہ دونوں میرے خلاف ساز باز کر رہے ہیں اور مجھے دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے دوسرے کے جذبات و احساسات کو ٹھیس پہنچتی ہے‘ اس لیے تین آدمیوں کی مجلس میں دو کا علیحدہ ہو کر کانا پھوسی اور سرگوشی کرنا منع کیا گیا ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري، الاستئذان، باب إذا كانوا أكثر من ثلاثة...، حديث:6290، ومسلم، السلام، باب تحريم مناجاة الثنين دون الثالث بغير رضاه، حديث:2184. اس حدیث میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ ساتھی کو نظر انداز کر کے کانا پھوسی اور سرگوشی کرنا منع ہے۔ اس سے انسانی جذبات و احساسات کا احترام ملحوظ رکھنے کا سبق ملتا ہے کہ ایسا کام انجام نہ دیا جائے جس سے دوسرے کو تکلیف ہوتی ہو اور اسے خیال گزرے کہ یہ مجھے اپنا نہیں بلکہ غیر تصور کرتے ہیں یا اسے کھٹکا اور اندیشہ پیدا ہو کہ یہ دونوں میرے خلاف ساز باز کر رہے ہیں اور مجھے دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے دوسرے کے جذبات و احساسات کو ٹھیس پہنچتی ہے‘ اس لیے تین آدمیوں کی مجلس میں دو کا علیحدہ ہو کر کانا پھوسی اور سرگوشی کرنا منع کیا گیا ہے۔