كِتَابُ الْعِتْقِ بَابُ الْمُدَبَّرِ وَالْمُكَاتَبِ وَأُمِّ الْوَلَدِ ضعيف وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((أَيُّمَا أَمَةٍ وَلَدَتْ مِنْ سَيِّدِهَا، فَهِيَ حُرَّةٌ بَعْدَ مَوْتِهِ)). أَخْرَجَهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَالْحَاكِمُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ. وَرَجَّحَ جَمَاعَةٌ وَقْفَهُ عَلَى عُمَرَ رضي الله عنه.
کتاب: غلام آزاد کرنے سے متعلق احکام و مسائل
باب: مدبَّر‘ مکاتَب اور ام ولد کا بیان
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس لونڈی نے اپنے مالک کا بچہ جنا تو وہ مالک کی وفات کے بعد آزاد ہے۔‘‘ (اسے ابن ماجہ اور حاکم نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے اور ایک جماعت نے اس کے حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر موقوف ہونے کو ترجیح دی ہے۔)
تشریح :
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم دیگر دلائل سے یہی مسئلہ راجح اور درست معلوم ہوتا ہے کہ ام ولد اپنے آقا کی وفات کے بعد ازخود آزاد ہو جاتی ہے۔ واللّٰہ أعلم۔
تخریج :
أخرجه ابن ماجه، العتق، باب أمهات الأولاد، حديث:2515، والحاكم:2 /19 وصححه، فتعقبه الذهبي بقوله: "حسين بن عبدالله متروك" وتلميذه عنعن.
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم دیگر دلائل سے یہی مسئلہ راجح اور درست معلوم ہوتا ہے کہ ام ولد اپنے آقا کی وفات کے بعد ازخود آزاد ہو جاتی ہے۔ واللّٰہ أعلم۔