كِتَابُ الْعِتْقِ بَابُ الْعِتْقِ حسن وَعَنْ سَمُرَةَ - رضي الله عنه: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ مَلَكَ ذَا رَحِمٍ مَحْرَمٍ، فَهُوَ حُرٌّ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْأَرْبَعَةُ وَرَجَّحَ جَمْعٌ مِنَ الْحُفَّاظِ أَنَّهُ مَوْقُوفٌ.
کتاب: غلام آزاد کرنے سے متعلق احکام و مسائل
باب: غلام آزاد کرنے سے متعلق احکام و مسائل
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص کسی محرم قرابت دار کا مالک بن گیا تو (اس کا) وہ (رشتہ دار) آزاد ہے۔‘‘ (اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور محدثین کی ایک جماعت نے اس بات کو راجح قرار دیا ہے کہ یہ موقوف ہے۔)
تشریح :
یہ حدیث بقول محدثین موقوف ہے مگر اس باب میں اور احادیث بھی مروی ہیں جن میں سے ایک کو ابن قطان اور ابن حزم نے صحیح قرار دیا ہے۔ اس حدیث کی رو سے جن تعلق داروں کا باہم نکاح نہیں ہو سکتا ان میں غلامی اور آقائی کا تعلق بھی نہیں رہ سکتا۔ (سبل السلام)
تخریج :
أخرجه أبوداود، العتق، باب فيمن مالك ذا رحم محرم، حديث:3949، والترمذي، الأحكام، حديث:1365، وابن ماجه، الأحكام، حديث:2524، والنسائي في الكبرٰى:3 /173، حديث:4898، 4902، وأحمد:5 /20.