بلوغ المرام - حدیث 122

کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ الْحَيْضِ صحيح وَعَنْ أَنَسٍ - رضي الله عنه: أَنَّ الْيَهُودَ كَانُوا إِذَا حَاضَتِ الْمَرْأَةُ لَمْ يُؤَاكِلُوهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم: ((اصْنَعُوا كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا النِّكَاحَ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 122

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل باب: حیض کے احکام ومسائل حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ یہودیوں کے ہاں جب کسی عورت کو حیض آتا تو وہ اس عورت کے ساتھ کھانا پینا ترک کر دیتے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ تم ان (عورتوں) کے ساتھ جماع کے سوا ہر قسم کا فعل کر سکتے ہو۔ ‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : 1. نبی ٔآخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی روشنی میں مسلمانوں کے لیے حائضہ عورت کے ساتھ بیٹھنا‘ لیٹنا‘ کھانا اور پینا سب جائز ہے۔ صرف تعلق زن وشو سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ 2.یہ چھوت چھات کی بیماری ہنود ویہود کے ہاں ہے‘ مسلمانوں کے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں۔
تخریج : أخرجه مسلم ، الحيض، باب جواز غسلالحائض رائس زوجها وترجيله...، حديث:302. 1. نبی ٔآخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کی روشنی میں مسلمانوں کے لیے حائضہ عورت کے ساتھ بیٹھنا‘ لیٹنا‘ کھانا اور پینا سب جائز ہے۔ صرف تعلق زن وشو سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ 2.یہ چھوت چھات کی بیماری ہنود ویہود کے ہاں ہے‘ مسلمانوں کے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں۔