بلوغ المرام - حدیث 1218

كِتَاب الْقَضَاءِ بَابُ الدَّعْوَى وَالْبَيِّنَاتِ ضعيف وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - رَدَّ الْيَمِينَ عَلَى طَالِبِ الْحَقِّ. رَوَاهُمَا الدَّارَقُطْنِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا ضَعْفٌ.

ترجمہ - حدیث 1218

کتاب: قضا سے متعلق احکام و مسائل باب: دعویٰ اور دلائل کا بیان حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حق کا مطالبہ کرنے والے ( مدعی) پر قسم ڈال دی۔ (ان دونوں احادیث کو دارقطنی نے روایت کیا ہے اور دونوں کی سند میں ضعف ہے۔)
تشریح : مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم مسئلہ اسی طرح ہے کہ مدعی کے پاس اگر کوئی ثبوت نہ ہو تو مدعا علیہ کو قسم کھانا پڑے گی اور اگر وہ قسم کھانے سے بھی انکار کر دے تو ایسی صورت میں مدعی سے قسم کھانے کے لیے کہا جائے گا اگر وہ قسم کھا لے گا تو متنازع فیہ چیز اسے دے دی جائے گی۔
تخریج : أخرجه الدارقطني:4 /213، محمد بن مسروق لا يعرف، وفيه علة أخرى. مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم مسئلہ اسی طرح ہے کہ مدعی کے پاس اگر کوئی ثبوت نہ ہو تو مدعا علیہ کو قسم کھانا پڑے گی اور اگر وہ قسم کھانے سے بھی انکار کر دے تو ایسی صورت میں مدعی سے قسم کھانے کے لیے کہا جائے گا اگر وہ قسم کھا لے گا تو متنازع فیہ چیز اسے دے دی جائے گی۔