بلوغ المرام - حدیث 1217

كِتَاب الْقَضَاءِ بَابُ الدَّعْوَى وَالْبَيِّنَاتِ ضعيف وَعَنْ جَابِرٍ - رضي الله عنه: أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا فِي نَاقَةٍ، فَقَالَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا نُتِجَتْ عِنْدِي، وَأَقَامَا بَيِّنَةً، فَقَضَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - لِمَنْ هِيَ فِي يَدِهِ.

ترجمہ - حدیث 1217

کتاب: قضا سے متعلق احکام و مسائل باب: دعویٰ اور دلائل کا بیان حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں کا ایک اونٹنی کے بارے میں جھگڑا ہوگیا۔ ان میں سے ہر ایک کا دعویٰ تھا کہ یہ میرے ہاں جنم پائی ہے اور دونوں نے اپنی اپنی دلیل بھی پیش کی۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا فیصلہ اس شخص کے حق میں صادر فرمایا جس کے ہاتھ میں وہ تھی۔
تخریج : أخرجه الدار قطني:4 /209، وابن نعيم لا يعرف، وفيه علل أخرى.