بلوغ المرام - حدیث 1213

كِتَاب الْقَضَاءِ بَابُ الدَّعْوَى وَالْبَيِّنَاتِ صحيح وَعَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ - رضي الله عنه: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ، يَقْتَطِعُ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ، هُوَ فِيهَا فَاجِرٌ، لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 1213

کتاب: قضا سے متعلق احکام و مسائل باب: دعویٰ اور دلائل کا بیان حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص قسم کھا کر کسی مسلمان شخص کا مال اڑا لے جبکہ وہ اپنی قسم میں جھوٹا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے اس حال میں پیش ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اس پر سخت ناراض ہوگا۔‘‘ (بخاری و مسلم)
تشریح : راوئ حدیث: [حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ ] اشعث بن قیس بن معدیکرب کندی۔ ابومحمد ان کی کنیت تھی۔ صحابی ہیں۔ کوفہ میں فروکش ہوئے۔ یوم یرموک میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی۔ بڑے سخی اور مہربان انسان تھے۔ ایک بار قسم کھائی اور اس کا کفارہ پندرہ ہزار دیا۔ آذر بائیجان کے والی بنے۔ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے چالیس روز بعد ۴۰ ہجری میں ۶۳برس عمر پا کر فوت ہوئے۔
تخریج : أخرجه البخاري، المساقاة، باب الخصومة في البئر والقضاء فيها، حديث:2356، ومسلم، الإيمان، باب وعيدمن اقتطع حق مسلم.....،حديث:138. راوئ حدیث: [حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ ] اشعث بن قیس بن معدیکرب کندی۔ ابومحمد ان کی کنیت تھی۔ صحابی ہیں۔ کوفہ میں فروکش ہوئے۔ یوم یرموک میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی۔ بڑے سخی اور مہربان انسان تھے۔ ایک بار قسم کھائی اور اس کا کفارہ پندرہ ہزار دیا۔ آذر بائیجان کے والی بنے۔ صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے چالیس روز بعد ۴۰ ہجری میں ۶۳برس عمر پا کر فوت ہوئے۔