كِتَاب الْقَضَاءِ بَاب الْقَضَاءِ حسن وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ الْأَزْدِيِّ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم [أَنَّهُ] قَالَ: ((مَنْ وَلَّاهُ اللَّهُ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ، فَاحْتَجَبَ عَنْ حَاجَتِهِمْ وَفَقِيرِهِم، احْتَجَبَ اللَّهُ دُونَ حَاجَتِهِ)). أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ.
کتاب: قضا سے متعلق احکام و مسائل
باب: قضا سے متعلق احکام و مسائل
حضرت ابومریم ازدی رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے کسی کام کا حاکم اور ذمہ دار بنا دیا اور وہ ان کی ضروریات اور حاجات پوری کرنے سے گریز کرتا رہا (حجاب میں رہا) تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاجت پوری کرنے سے حجاب فرما لے گا۔‘‘ (اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔)
تشریح :
راوئ حدیث: [حضرت ابو مریم ازدی رضی اللہ عنہ ] ازدی‘ اسدی دونوں طرح مشہور ہیں‘ حضرمی بھی کہا جاتا تھا۔ شرف صحابیت سے مشرف تھے۔ شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انھیں یہ حدیث بیان کی۔
تخریج :
أخرجه أبوداود، الخراج والإمارة، باب فيما يلزم الإمام من أمر الرعية...، حديث:2948، والترمذي، الأحكام، حديث:1332 وقال: غريب.
راوئ حدیث: [حضرت ابو مریم ازدی رضی اللہ عنہ ] ازدی‘ اسدی دونوں طرح مشہور ہیں‘ حضرمی بھی کہا جاتا تھا۔ شرف صحابیت سے مشرف تھے۔ شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انھیں یہ حدیث بیان کی۔