بلوغ المرام - حدیث 1197

كِتَاب الْقَضَاءِ بَاب الْقَضَاءِ صحيح وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ - رضي الله عنه - عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُمْ امْرَأَةً)). رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.

ترجمہ - حدیث 1197

کتاب: قضا سے متعلق احکام و مسائل باب: قضا سے متعلق احکام و مسائل حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’ایسی قوم ہرگز فلاح نہیں پا سکتی جو عورت کو اپنا حاکم و فرمانروا بنا لے۔‘‘ (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : 1. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عورت کی سربراہی موجب بربادی ہے۔ 2. تاریخ اسلام میں اس کا کہیں ذکر نہیں۔ 3.عہد رسالت کے بعد امہات المومنین میں سے بھی کسی کو یہ منصب نہیں سونپا گیا۔ 4.جب عورت گھر کی سربراہ نہیں تو ملک کی باگ ڈور اس کے ہاتھ میں کس طرح دی جا سکتی ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري، المغازي، باب كتاب النبي صلى الله عليه وسلم، إلى كسرٰى و قيصر، حديث:4425. 1. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عورت کی سربراہی موجب بربادی ہے۔ 2. تاریخ اسلام میں اس کا کہیں ذکر نہیں۔ 3.عہد رسالت کے بعد امہات المومنین میں سے بھی کسی کو یہ منصب نہیں سونپا گیا۔ 4.جب عورت گھر کی سربراہ نہیں تو ملک کی باگ ڈور اس کے ہاتھ میں کس طرح دی جا سکتی ہے۔