كِتَاب الْقَضَاءِ بَاب الْقَضَاءِ ضعيف وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((يُدْعَى بِالْقَاضِي الْعَادِلِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيَلْقَى مِنْ شِدَّةِ الْحِسَابِ مَا يَتَمَنَّى أَنَّهُ لَمْ يَقْضِ بَيْنَ اثْنَيْنِ فِي عُمْرِهِ)). رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَخْرَجَهُ الْبَيْهَقِيُّ، وَلَفْظُهُ: ((فِي تَمْرَةٍ)).
کتاب: قضا سے متعلق احکام و مسائل
باب: قضا سے متعلق احکام و مسائل
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ’’قیامت کے روز عادل قاضی کو حساب کے لیے طلب کیا جائے گا وہ اپنے حساب کی شدت کو محسوس کر کے آرزو کرے گا کہ کاش اس نے اپنی عمر میں دو شخصوں کے درمیان ایک بھی فیصلہ نہ کیا ہوتا۔‘‘ (اسے ابن حبان نے روایت کیا ہے اور بیہقی نے بھی اسے نقل کیا ہے۔) اور بیہقی کے الفاظ ہیں: ’’ایک کھجور کا بھی فیصلہ نہ کیا ہوتا۔‘‘
تخریج : أخرجه ابن حبان (الموارد)، حديث:1563، والبيهقي:10 /96، وأحمد:6 /75، حسنه الهيثمي في مجمع الزوائد:4 /192، وأشار المنذري إلى أنه حسن، الترغيب والترهيب: 3 /157، ابن العلاء وصالح بن سرج وثقهما ابن حبان وحده من أئمة الجرح والتعديل فهما مستوران.