بلوغ المرام - حدیث 1193

كِتَاب الْقَضَاءِ بَاب الْقَضَاءِ ضعيف وَعَنْ عَلِيٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِذَا تَقَاضَى إِلَيْكَ رَجُلَانِ، فَلَا تَقْضِ لِلْأَوَّلِ، حَتَّى تَسْمَعَ كَلَامَ الْآخَرِ، فَسَوْفَ تَدْرِي كَيْفَ تَقْضِي)). قَالَ عَلِيٌّ: فَمَا زِلْتُ قَاضِيًا بَعْدُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَحَسَّنَهُ، وَقَوَّاهُ ابْنُ الْمَدِينِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ. وَلَهُ شَاهِدٌ عِنْدَ الْحَاكِمِ: مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ.

ترجمہ - حدیث 1193

کتاب: قضا سے متعلق احکام و مسائل باب: قضا سے متعلق احکام و مسائل حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب دو آدمی تمھارے پاس فیصلے کے لیے آئیں تو کسی ایک کے حق میں فیصلہ نہ کرو جب تک دوسرے کی بات نہ سن لو۔ اس سے تمھیں معلوم ہو جائے گا کہ تم نے فیصلہ کیسے کرنا ہے۔‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس تعلیم کے بعد سے میں اسی طرح فیصلہ کرتا ہوں۔ (اسے احمد‘ ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن مدینی نے اسے قوی کہا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور حاکم کے ہاں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث اس کا شاہد ہے۔)
تشریح : 1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح اور حسن قرار دیا ہے‘ نیز حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے حدیث کے آخر میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث کو بطور شاہد پیش کیا ہے‘ اسے ہمارے فاضل محقق نے حسن قرار دیا ہے۔ بنابریں محققین کی تفصیلی بحث سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ روایت قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل: ۸ /۲۲۶. ۲۲۸‘ والموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۲ /۱۰۳‘ ۱۰۴) 2. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قاضی کو فریقین کے دلائل سماعت کرنے کے بعد فیصلہ دینا چاہیے اگر وہ اس کے خلاف عمل کرے گا تو یہ حرام ہوگا۔ 3.فریقین کی بات اور دلائل سماعت کر کے فیصلہ دینا واجب ہے محض ایک فریق کے دلائل سن کر فیصلہ کر دینا باطل ہے اس کا کوئی اعتبار نہیں۔ 4. رہا یہ سوال کہ اگر فریق ثانی خاموش رہے‘ عدالت کے روبرو کچھ نہ کہے‘ یعنی اقراری ہو نہ انکاری یا فریق ثانی عدالت کی طلبی کے باوجود عدالت میں بیان دینے کے لیے حاضر ہی نہ ہو یا لیت و لعل سے کام لے تو کیا ایسے فریق کے خلاف یک طرفہ ڈگری دی جا سکتی ہے یا نہیں؟ قرین صواب بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ پھر عدالت یک طرفہ فیصلہ دینے کی مجاز ہوگی۔ واللّٰہ أعلم۔
تخریج : أخرجه أبوداود، القضاء، باب كيف القضاء، حديث:3582، والترمذي، الأحكام، حديث:1331، وأحمد:1 /143، 150، وابن حبان (الموارد)، حديث:1539، وحديث ابن عباس: أخرجه الحاكم:4 /93 وصححه ووافقه الذهبي وهو حديث حسن. 1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح اور حسن قرار دیا ہے‘ نیز حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے حدیث کے آخر میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث کو بطور شاہد پیش کیا ہے‘ اسے ہمارے فاضل محقق نے حسن قرار دیا ہے۔ بنابریں محققین کی تفصیلی بحث سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ روایت قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ واللّٰہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل: ۸ /۲۲۶. ۲۲۸‘ والموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۲ /۱۰۳‘ ۱۰۴) 2. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ قاضی کو فریقین کے دلائل سماعت کرنے کے بعد فیصلہ دینا چاہیے اگر وہ اس کے خلاف عمل کرے گا تو یہ حرام ہوگا۔ 3.فریقین کی بات اور دلائل سماعت کر کے فیصلہ دینا واجب ہے محض ایک فریق کے دلائل سن کر فیصلہ کر دینا باطل ہے اس کا کوئی اعتبار نہیں۔ 4. رہا یہ سوال کہ اگر فریق ثانی خاموش رہے‘ عدالت کے روبرو کچھ نہ کہے‘ یعنی اقراری ہو نہ انکاری یا فریق ثانی عدالت کی طلبی کے باوجود عدالت میں بیان دینے کے لیے حاضر ہی نہ ہو یا لیت و لعل سے کام لے تو کیا ایسے فریق کے خلاف یک طرفہ ڈگری دی جا سکتی ہے یا نہیں؟ قرین صواب بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ پھر عدالت یک طرفہ فیصلہ دینے کی مجاز ہوگی۔ واللّٰہ أعلم۔