كِتَاب الْقَضَاءِ بَاب الْقَضَاءِ صحيح وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رضي الله عنه - أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - يَقُولُ: ((إِذَا حَكَمَ الْحَاكِمُ، فَاجْتَهَدَ، ثُمَّ أَصَابَ، فَلَهُ أَجْرَانِ. وَإِذَا حَكَمَ، فَاجْتَهَدَ، ثُمَّ أَخْطَأَ، فَلَهُ أَجْرٌ)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
کتاب: قضا سے متعلق احکام و مسائل
باب: قضا سے متعلق احکام و مسائل
حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جب کوئی حاکم فیصلہ کرتے وقت خوب غور و خوض کرے‘ پھر صحیح فیصلہ کرنے میں کامیاب بھی ہو جائے تو اسے دگنا ثواب ملتا ہے اور جب وہ فیصلہ کرنے میں غورو تدبر تو کرے مگر فیصلہ کرنے میں خطا کر جائے تو اسے ایک اجر ملے گا۔‘‘(بخاری و مسلم)
تخریج : أخرجه البخاري، الاعتصام بالكتاب والسنة، باب أجر الحاكم إذا اجتهد فأصاب أو أخطأ، حديث:7352، ومسلم، الأقضية، باب بيان أجر الحاكم إذا اجتهد فأصاب أو أخطأ، حديث:1716.