كِتَاب الْأَيْمَانُ وَالنُّذُورُ بَاب الْأَيْمَانُ وَالنُّذُورُ صحيح وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - عَنْ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِد الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى، وَمَسْجِدِي)). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ.
کتاب: قسموں اور نذروں سے متعلق احکام و مسائل
باب: قسموں اور نذروں سے متعلق احکام و مسائل
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’تین مساجد کے سوا اور کسی جگہ کی طرف ثواب کی غرض سے سفر نہ کیا جائے: مسجد حرام‘ مسجد اقصیٰ اور میری یہ مسجد (مسجد نبوی۔‘‘) (بخاری و مسلم۔ یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔)
تشریح :
1. یہ حدیث باب الاعتکاف کے آخر میں گزر چکی ہے۔ اس جگہ اسے دوبارہ لانے کا مقصد غالباً یہ ہے کہ نذر کے لیے ان تین مقامات مقدسہ کے سوا اور کسی جگہ کو متعین و مقرر نہ کیا جائے۔ (سبل السلام) 2. یہ اس طرف بھی اشارہ ہے کہ ان تین مساجد کی طرف تو سفر کی نذر جائز ہے اور کسی جگہ کی طرف نہیں۔ واللّٰہ أعلم۔
تخریج :
أخرجه البخاري، ومسلم، تقدم:578.