كِتَاب الْأَيْمَانُ وَالنُّذُورُ بَاب الْأَيْمَانُ وَالنُّذُورُ حسن وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((مَنْ صُنِعَ إِلَيْهِ مَعْرُوفٌ، فَقَالَ لِفَاعِلِهِ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا فَقَدْ أَبْلَغَ فِي الثَّنَاءِ)). أَخْرَجَهُ التِّرْمِذِيُّ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
کتاب: قسموں اور نذروں سے متعلق احکام و مسائل
باب: قسموں اور نذروں سے متعلق احکام و مسائل
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس سے نیکی اور اچھا برتاؤ کیا جائے اور وہ اس نیکی اور احسان کرنے والے سے کہے: [جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا] اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔ تو اس نے اس کی مدح کا حق ادا کر دیا۔‘‘ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔)
تشریح :
سبل السلام میں ہے کہ اس حدیث کو یہاں ذکر کرنا کِتَابُ الْأَیْمَانِ وَالنُّذُور کے ساتھ کچھ مناسبت نہیں رکھتا۔ دراصل اس کا محل کتاب الجامع ‘ باب الأدب ہے۔ واللّٰہ أعلم۔
تخریج :
أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في الثناء بالمعروف، حديث:2035، وقال: حسن، وابن حبان (الإحسان):5 /174، حديث:3404.
سبل السلام میں ہے کہ اس حدیث کو یہاں ذکر کرنا کِتَابُ الْأَیْمَانِ وَالنُّذُور کے ساتھ کچھ مناسبت نہیں رکھتا۔ دراصل اس کا محل کتاب الجامع ‘ باب الأدب ہے۔ واللّٰہ أعلم۔