بلوغ المرام - حدیث 1177

كِتَاب الْأَيْمَانُ وَالنُّذُورُ بَاب الْأَيْمَانُ وَالنُّذُورُ صحيح وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: {لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ} [البقرة: 225] قَالَتْ: هُوَ قَوْلُ الرَّجُلِ: لَا وَاللَّهِ. بَلَى وَاللَّهِ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَوْرَدَهُ أَبُو دَاوُدَ مَرْفُوعًا.

ترجمہ - حدیث 1177

کتاب: قسموں اور نذروں سے متعلق احکام و مسائل باب: قسموں اور نذروں سے متعلق احکام و مسائل حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے اللہ تعالیٰ کے فرمان: ﴿ لاَ یُؤَاخِذُکُمُ اللّٰہُ بِاللَّغْوِ فِیْ اَیْمَانِکُمْ ﴾ (البقرۃ۲:۲۲۵) ’’اللہ تعالیٰ تم سے تمھاری لغو قسموں کا مؤاخذہ نہیں کرے گا‘‘ کی تفسیر میں فرمایا: اس سے مراد انسان کا یہ کہنا ہے :نہیں‘ اللہ کی قسم! ہاں‘ اللہ کی قسم! (اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور ابوداود نے اسے مرفوعاً روایت کیا ہے۔)
تخریج : أخرجه البخاري، الأيمان والنذور، باب : ﴿لا يؤاخذكم الله باللغو في أيمانكم﴾، حديث:6621، وأبوداود، الأيمان والنذور، حديث:3254.