بلوغ المرام - حدیث 1172

كِتَاب الْأَيْمَانُ وَالنُّذُورُ بَاب الْأَيْمَانُ وَالنُّذُورُ صحيح وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((يَمِينُكَ عَلَى مَا يُصَدِّقُكَ بِهِ صَاحِبُكَ)). وَفِي رِوَايَةٍ: ((الْيَمِينُ عَلَى نِيَّةِ الْمُسْتَحْلِفِ)). أَخْرَجَهُمَا مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 1172

کتاب: قسموں اور نذروں سے متعلق احکام و مسائل باب: قسموں اور نذروں سے متعلق احکام و مسائل حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تیری قسم اس چیز پر واقع ہوگی جس پر تیرا ساتھی تجھے سچا سمجھے۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے: ’’قسم کا دارومدار قسم لینے والے کی نیت پر ہے۔‘‘ (ان دونوں احادیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قسم کھانا جائز ہے اور قسم کا اعتبار تب ہوگا جب مدعی کی مراد کے مطابق قسم کھائی جائے۔
تخریج : أخرجه مسلم، الأيمان، باب اليمين على نية المستحلف، حديث:1653. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قسم کھانا جائز ہے اور قسم کا اعتبار تب ہوگا جب مدعی کی مراد کے مطابق قسم کھائی جائے۔