بلوغ المرام - حدیث 116

کِتَابُ الطَّھَارَۃِ بَابُ التَّيَمُّمِ ضعيف وَعَنْ جَابِرٍ [بْنُ عَبْدِ اللَّهِ] رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي الرَّجُلِ الَّذِي شُجَّ، فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ: ((إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيهِ أَنْ يَتَيَمَّمَ، وَيَعْصِبَ عَلَى جُرْحِهِ خِرْقَةً، ثُمَّ يَمْسَحَ عَلَيْهَا وَيَغْسِلَ سَائِرَ جَسَدِهِ)). رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِسَنَدٍ فِيهِ ضَعْفٌ، وَفِيهِ اِخْتِلَافٌ عَلَى رُوَاتِهِ.

ترجمہ - حدیث 116

کتاب: طہارت سے متعلق احکام ومسائل باب: تیمم کے احکام ومسائل حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس کے سر پر زخم آیا تھا اور اسی حالت میں اس نے غسل کر لیا اور وفات پا گیاتھا‘ کہ اسے تو اتنا ہی کافی تھا کہ تیمم کر لیتا اور اپنے زخم پر پٹی باندھ کر مسح کرتا اور باقی بدن کو دھو لیتا۔ (اس روایت کو ابوداود نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور اس کے ایک راوی پر اختلاف ہے۔)
تشریح : ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ مکمل روایت کو ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے حدیث کے آخری حصے [إِنَّمَا کَانَ یَکْفِیہِ…الخ] کو ضعیف قرار دیا ہے‘ باقی روایت کو حسن کہا ہے۔ اس کی تائید سنن ابوداود کی روایت (۳۳۷) سے ہوتی ہے۔
تخریج : أخرجه أبوداود، الطهارة، باب المجدور يتيمم، حديث:336- الزبير بن خريق، حديثه ضعيف. ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ مکمل روایت کو ضعیف قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے حدیث کے آخری حصے [إِنَّمَا کَانَ یَکْفِیہِ…الخ] کو ضعیف قرار دیا ہے‘ باقی روایت کو حسن کہا ہے۔ اس کی تائید سنن ابوداود کی روایت (۳۳۷) سے ہوتی ہے۔