بلوغ المرام - حدیث 1158

كِتَاب الْأَطْعِمَةِ بَاب الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ صحيح وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ)). رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

ترجمہ - حدیث 1158

کتاب: کھانے سے متعلق احکام و مسائل باب: شکار اور ذبائح کا بیان حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ماں کے ذبح کرنے سے جنین ازخود ذبح ہو جاتا ہے۔‘‘ (اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔)
تشریح : حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ جب ماں کے ذبح کیے جانے کے بعد بچہ مردہ برآمد ہو تو ایسے جنین کا کھانا حلال ہے‘ اسے ذبح کرنے کی ضرورت نہیں۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے علاوہ تمام اہل علم کی یہی رائے ہے۔ امام صاحب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اسے ذبح کیا جائے گا تو حلال ہوگا۔مگر یہ حدیث ان کے سراسر خلاف ہے۔
تخریج : أخرجه أحمد:3 /31، 39، 45، 53، وابن حبان (الموارد)، حديث:1077، وله شواهد عند أبي داود، الضحايا، حديث:2827، والحاكم:4 /114 وغيرهما. حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ جب ماں کے ذبح کیے جانے کے بعد بچہ مردہ برآمد ہو تو ایسے جنین کا کھانا حلال ہے‘ اسے ذبح کرنے کی ضرورت نہیں۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے علاوہ تمام اہل علم کی یہی رائے ہے۔ امام صاحب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اسے ذبح کیا جائے گا تو حلال ہوگا۔مگر یہ حدیث ان کے سراسر خلاف ہے۔