كِتَاب الْأَطْعِمَةِ بَاب الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ صحيح وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: ((إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ، فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ، وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذِّبْحَةَ، وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ، وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
کتاب: کھانے سے متعلق احکام و مسائل
باب: شکار اور ذبائح کا بیان
حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ عزوجل نے ہر چیز پر احسان کرنا فرض قرار دیا ہے‘ لہٰذا جب تم قتل کرو تو عمدہ اور اچھے طریقے سے قتل کرو اور جب تم کسی جانور کو ذبح کرو تو احسن طریقے سے ذبح کرو۔ اور تم میں سے ہر کسی کو چاہیے کہ اپنی چھری کو تیز کر لے اور اپنے ذبیحے کو آرام پہنچائے۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تخریج : أخرجه مسلم، الصيد والذبائح، باب الأمر بإ حسان الذبح والقتل...، حديث:1955.