بلوغ المرام - حدیث 1153

كِتَاب الْأَطْعِمَةِ بَاب الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ صحيح وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا; أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((لَا تَتَّخِذُوا شَيْئًا فِيهِ الرُّوحُ غَرَضًا)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 1153

کتاب: کھانے سے متعلق احکام و مسائل باب: شکار اور ذبائح کا بیان حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی ذی روح چیز کو نشانہ بنا کر نہ مارو۔‘‘ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تشریح : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی جانور کو باندھ کر تیر وغیرہ مارنا حرام ہے کیونکہ اس سے اسے شدید تکلیف ہوتی ہے۔ شریعت اسلامیہ جانور تک کو اذیت اور تکلیف دینے کے حق میں نہیں ہے۔
تخریج : أخرجه مسلم، الصيد والذبائح، باب النهي عن صبر البهائم، حديث:1957. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی جانور کو باندھ کر تیر وغیرہ مارنا حرام ہے کیونکہ اس سے اسے شدید تکلیف ہوتی ہے۔ شریعت اسلامیہ جانور تک کو اذیت اور تکلیف دینے کے حق میں نہیں ہے۔