بلوغ المرام - حدیث 1144

كِتَاب الْأَطْعِمَةِ بَاب الْأَطْعِمَةِ صحيح وَعَنْ أَسْمَاءِ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: نَحَرْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - فَرَسًا، فَأَكَلْنَاهُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 1144

کتاب: کھانے سے متعلق احکام و مسائل باب: کھانے سے متعلق احکام و مسائل حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں گھوڑا ذبح کیا اور اسے کھایا۔ (بخاری و مسلم)
تشریح : اس حدیث سے ثابت ہوا کہ گھوڑے کا گوشت کھانا حلال ہے جیسا کہ اس سے پہلے بھی اس باب کے شروع میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث گزر چکی ہے ۔ یاد رہے! گھوڑے کے گوشت کی حرمت پر کوئی لائق اعتبار دلیل نہیں ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (سنن ابوداود‘ اردو‘ طبع دارالسلام‘ حدیث : ۳۷۹۰ کے فوائد و مسائل)
تخریج : أخرجه البخاري، الذبائح والصيد، باب النحو والذبح، حديث:5512، ومسلم، الصيد والذبائح، باب إباحة أكل الحوم الخيل، حديث:1942. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ گھوڑے کا گوشت کھانا حلال ہے جیسا کہ اس سے پہلے بھی اس باب کے شروع میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث گزر چکی ہے ۔ یاد رہے! گھوڑے کے گوشت کی حرمت پر کوئی لائق اعتبار دلیل نہیں ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (سنن ابوداود‘ اردو‘ طبع دارالسلام‘ حدیث : ۳۷۹۰ کے فوائد و مسائل)