بلوغ المرام - حدیث 1143

كِتَاب الْأَطْعِمَةِ بَاب الْأَطْعِمَةِ صحيح وَعَنْ أَبِي قَتَادَةٌ - رضي الله عنه - فِي قِصَّةِ الْحِمَارِ الْوَحْشِيِّ- فَأَكَلَ مِنْهُ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمہ - حدیث 1143

کتاب: کھانے سے متعلق احکام و مسائل باب: کھانے سے متعلق احکام و مسائل حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے جنگلی گدھے کے قصے کے سلسلے میں مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا گوشت تناول فرمایا۔ (بخاری و مسلم)
تشریح : 1. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جنگلی گدھا حلال ہے اور اس کی حلت پر اجماع ہے۔ (سبل السلام) 2.حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث پہلے کتاب الحج ‘ باب الاحرام (۵۹۹) کے تحت کچھ تفصیل سے گزر چکی ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري ومسلم كما تقدم:599. 1. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جنگلی گدھا حلال ہے اور اس کی حلت پر اجماع ہے۔ (سبل السلام) 2.حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث پہلے کتاب الحج ‘ باب الاحرام (۵۹۹) کے تحت کچھ تفصیل سے گزر چکی ہے۔