بلوغ المرام - حدیث 1139
كِتَاب الْأَطْعِمَةِ بَاب الْأَطْعِمَةِ ضعيف وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - عَنْ قَتْلِ أَرْبَعِ مِنَ الدَّوَابِّ: النَّمْلَةُ، وَالنَّحْلَةُ، وَالْهُدْهُدُ، وَالصُّرَدُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ترجمہ - حدیث 1139
کتاب: کھانے سے متعلق احکام و مسائل
باب: کھانے سے متعلق احکام و مسائل
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں میں سے چار کو مارنے سے منع فرمایا ہے: چیونٹی‘ شہد کی مکھی‘ ہدہد اور لٹورا۔ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے۔ اور ابن حبان نے اسے صحیح کہاہے۔)
تخریج : أخرجه أبوداود، الأدب، باب في قتل الذر، حديث:5267، وأحمد:1 /332، وابن حبان (الإحسان): 7 /463، حديث:5617.