بلوغ المرام - حدیث 1134

كِتَابُ الْجِهَادِ بَاب السَّبْقِ وَالرَّمْيِ صحيح وَعَنْ عُقْبَةِ بْنُ عَامِرٍ - رضي الله عنه -[قَالَ]: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقْرَأُ: {وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ} [الأنفال: 60] ((أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ، أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ، أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ)). رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

ترجمہ - حدیث 1134

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل باب: مقابلے کی دوڑ اور تیر اندازی کا بیان حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا‘ آپ منبر پر کھڑے یہ (آیت) پڑھ رہے تھے: ﴿وَاَعِدُّوْا لَھُمْ مَّااسْتَطَعْتُمْ مِّنْ قُوَّۃٍ وَّمِنْ رِّبَاطِ الْخَیْلِ…﴾ (الأنفال۸:۶۰) ’’تم ان کے مقابلے کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق قوت اور گھوڑوں کے تیار رکھنے کی تیاری کرو۔‘‘ پھر آپ نے فرمایا:’’سن لو! قوت‘ نشانہ بازی ہے۔ سن لو! قوت‘ نشانہ بازی ہے۔ سن لو! قوت‘ نشانہ بازی ہے۔‘‘ ( اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
تخریج : أخرجه مسلم، الإمارة، فضل الرمي والحث عليه...، حديث:1917.