بلوغ المرام - حدیث 1131

كِتَابُ الْجِهَادِ بَاب السَّبْقِ وَالرَّمْيِ صحيح وَعَنْهُ رضی اللہ عنہ : أَنَّ النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - سَبْقَ بَيْنَ الْخَيْلِ، وَفَضَّلَ الْقُرَّحَ فِي الْغَايَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

ترجمہ - حدیث 1131

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل باب: مقابلے کی دوڑ اور تیر اندازی کا بیان حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑ دوڑ کا مقابلہ کرایا اور نوجوان گھوڑوں کا فاصلہ زیادہ رکھا تھا۔ (اسے احمد اور ابوداود نے روایت کیا ہے‘ نیز ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔)
تشریح : اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جانوروں کا بھی بہت خیال اور لحاظ رکھنا چاہیے۔ جتنی ہمت و طاقت کا جانور ہو، اس سے اسی کے مطابق خدمت لی جانی چاہیے۔ ہمت و طاقت سے زیادہ کام لینا درست نہیں۔
تخریج : أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في السبق، حديث:2577، وابن حبان (الإحسان): 7 /95، 96، حديث:4669. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جانوروں کا بھی بہت خیال اور لحاظ رکھنا چاہیے۔ جتنی ہمت و طاقت کا جانور ہو، اس سے اسی کے مطابق خدمت لی جانی چاہیے۔ ہمت و طاقت سے زیادہ کام لینا درست نہیں۔