بلوغ المرام - حدیث 1130

كِتَابُ الْجِهَادِ بَاب السَّبْقِ وَالرَّمْيِ صحيح عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: سَابَقَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - بِالْخَيْلِ الَّتِي قَدْ أُضْمِرَتْ، مِنْ الْحَفْيَاءِ، وَكَانَ أَمَدُهَا ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ. وَسَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضْمَرْ مِنَ الثَّنِيَّةِ إِلَى مَسْجِدٍ بَنِي زُرَيْقٍ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ فِيمَنْ سَابَقَ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. زَادَ الْبُخَارِيُّ، قَالَ سُفْيَانُ: مِنَ الْحَفْيَاءِ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاع خَمْسَةِ أَمْيَالٍ، أَوْ سِتَّةَ، وَمِنَ الثَّنِيَّةِ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ مِيلٍ.

ترجمہ - حدیث 1130

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل باب: مقابلے کی دوڑ اور تیر اندازی کا بیان حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تضمیر شدہ گھوڑوں کی حَفْیاء سے ثَنِیـۃُ الوَداع تک دوڑ کرائی اور جو گھوڑے تضمیر شدہ نہیں تھے ان کی ثنیـۃ سے لے کر بنی زریق کی مسجد تک دوڑ لگوائی۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دوڑ جیتنے والوں میں تھے۔ (بخاری و مسلم) اور بخاری میں یہ اضافہ ہے کہ سفیان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حَفْیاء سے ثَنِیۃُ الوَداع کا فاصلہ پانچ یا چھ میل ہے۔ اور ثنیـۃ سے مسجد بنی زریق تک کا فاصلہ ایک میل ہے۔
تشریح : 1. اس حدیث سے جہاد کی تیاری کے لیے گھوڑ دوڑ‘ تیر اندازی اور نیزہ بازی کا جواز ثابت ہوتا ہے۔ اس دور میں یہی چیز عموماً جنگ میں کام آتی تھی۔ 2. آج کے دور میں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں چلانے کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ تیر و نیزے کی جگہ بندوق‘ توپ اور جدید جنگی آلات کے استعمال کی تربیت حاصل کرنی چاہیے۔
تخریج : أخرجه البخاري، الصلاة، باب هل يقال مسجد بني فلان، حديث:420، ومسلم، الإمارة، باب المسابقة بين الخيل وضميرها، حديث:1870. 1. اس حدیث سے جہاد کی تیاری کے لیے گھوڑ دوڑ‘ تیر اندازی اور نیزہ بازی کا جواز ثابت ہوتا ہے۔ اس دور میں یہی چیز عموماً جنگ میں کام آتی تھی۔ 2. آج کے دور میں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں چلانے کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ تیر و نیزے کی جگہ بندوق‘ توپ اور جدید جنگی آلات کے استعمال کی تربیت حاصل کرنی چاہیے۔