بلوغ المرام - حدیث 1129

كِتَابُ الْجِهَادِ بَاب الْجِزْيَةَ وَالْهُدْنَةَ صحيح وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو ٍ عَنِ النَّبِيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: ((مَنْ قَتَلَ مُعَاهَدًا لَمْ يَرَحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ، وَإِنَّ رِيحَهَا لِيُوجَدَ مِنْ مَسِيرَةِ أَرْبَعِينَ عَامًّا)). أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ.

ترجمہ - حدیث 1129

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل باب: جزیہ اور صلح کا بیان حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’جس کسی نے معاہد کو قتل کیا وہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گا‘ حالانکہ اس کی خوشبو تو چالیس برس کی مسافت سے پائی جائے گی۔‘‘ (بخاری)
تشریح : اس حدیث سے ثابت ہوا کہ کسی ذمی اور معاہد کو بلاوجہ اور کسی شرعی حق کے بغیر قتل کرنا حرام ہے‘ البتہ ایسے مسلمان قاتل سے دنیا میں قصاص نہیں لیا جاتا‘ اس لیے اس کی اخروی سزا بیان کی گئی ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري، الجزية والموادعة، باب إثم من قتل معاهدًا بغير جرم، حديث:3166. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ کسی ذمی اور معاہد کو بلاوجہ اور کسی شرعی حق کے بغیر قتل کرنا حرام ہے‘ البتہ ایسے مسلمان قاتل سے دنیا میں قصاص نہیں لیا جاتا‘ اس لیے اس کی اخروی سزا بیان کی گئی ہے۔