بلوغ المرام - حدیث 1125

كِتَابُ الْجِهَادِ بَاب الْجِزْيَةَ وَالْهُدْنَةَ ضعيف وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رضي الله عنه - قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - إِلَى الْيَمَنِ، وَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا، أَوْ عَدْلَهُ معافريًا. أَخْرَجَهُ الثَّلَاثَةِ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

ترجمہ - حدیث 1125

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل باب: جزیہ اور صلح کا بیان حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا تو مجھے حکم دیا کہ میں ہر بالغ سے ایک دینار یا اس کے برابر (قیمت کا)معافری کپڑا لوں۔ (اسے تینوں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح : 1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جزیہ کی سالانہ مقدار کم از کم ایک دینار یا اس کے برابر کوئی اور چیز فی کس ہوگی۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا یہی مسلک ہے۔ جبکہ امام احمد رحمہ اللہ کا قول ہے کہ جزیہ صرف ایک دینار یا اس کے برابر کوئی اور چیز ہو سکتی ہے، اس سے کم وبیش جزیہ وصول نہیں کیاجاسکتا۔ 2. اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جزیہ صرف بالغ آزاد مرد ہی سے لیا جائے گا۔ (سبل السلام)
تخریج : أخرجه أبوداود، الخراج، باب في أخذ الجزية، حديث:3038، والترمذي، الزكاة، حديث:623، والنسائي، الزكاة، حديث:2452، وابن حبان (الإ حسان):7 /195، حديث4866، والحاكم:1 /398. 1. اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جزیہ کی سالانہ مقدار کم از کم ایک دینار یا اس کے برابر کوئی اور چیز فی کس ہوگی۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا یہی مسلک ہے۔ جبکہ امام احمد رحمہ اللہ کا قول ہے کہ جزیہ صرف ایک دینار یا اس کے برابر کوئی اور چیز ہو سکتی ہے، اس سے کم وبیش جزیہ وصول نہیں کیاجاسکتا۔ 2. اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جزیہ صرف بالغ آزاد مرد ہی سے لیا جائے گا۔ (سبل السلام)