كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْجِهَادِ حسن وَعَنْ مُعَاذٍ - رضي الله عنه - قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - خَيْبَرَ، فَأَصَبْنَا فِيهَا غَنَمًا، فَقَسَمَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - طَائِفَةً، وَجَعَلَ بَقِيَّتَهَا فِي الْمَغْنَمِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَرِجَالُهُ لَا بَأْسَ بِهِمْ.
کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل
باب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوۂ خیبر میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ اس میں ہمارے ہاتھ کچھ بکریاں آئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے کچھ ہم میں تقسیم کر دیں اور باقی مال غنیمت میں شامل کر دیں۔ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے۔ اور اس کے راوی ایسے ہیں جن میں کوئی حرج نہیں۔)
تشریح :
یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ خمس نکالنے سے پہلے اصل مال غنیمت سے بطور نفل کچھ دیا جا سکتا ہے۔
تخریج :
أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في بيع الطعام إذا فضل عن الناس في أرض العدو، حديث:2707.
یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ خمس نکالنے سے پہلے اصل مال غنیمت سے بطور نفل کچھ دیا جا سکتا ہے۔