بلوغ المرام - حدیث 1115

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْجِهَادِ صحيح وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: أَصَبْنَا طَعَامًا يَوْمَ خَيْبَرَ، فَكَانَ الرَّجُلُ يَجِيءُ، فَيَأْخُذُ مِنْهُ مِقْدَارَ مَا يَكْفِيهِ، ثُمَّ يَنْصَرِفُ. أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ الْجَارُودِ، وَالْحَاكِمُ.

ترجمہ - حدیث 1115

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل باب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خیبر کے روز ہمیں کچھ غلہ ہاتھ آیا‘ تو آدمی آتا‘ اس میں سے اپنی ضرورت کے مطابق حاصل کر لیتا اور پھر واپس چلا جاتا۔ (اسے ابوداود نے نقل کیا ہے‘ نیز ابن جارود اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔)
تشریح : اس سے بھی معلوم ہوا کہ خور و نوش کی چیزیں کھانے پینے کی حد تک ہر مجاہد تقسیم سے پہلے لے سکتا ہے‘ اس پر اس سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی۔
تخریج : أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في النهي عن النهبي إذا كان في الطعام قلة...، حديث:2704، وابن الجارود، حديث:1072، والحاكم:2 /126 صححه على شرط البخاري، ووافقه الذهبي. اس سے بھی معلوم ہوا کہ خور و نوش کی چیزیں کھانے پینے کی حد تک ہر مجاہد تقسیم سے پہلے لے سکتا ہے‘ اس پر اس سے کوئی باز پرس نہیں ہوگی۔