بلوغ المرام - حدیث 1112

كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْجِهَادِ حسن وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةٍ - رضي الله عنه - قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - نَفَّلَ الرُّبْعَ فِي الْبَدْأَةِ، وَالثُّلُثَ فِي الرَّجْعَةِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَصَحَّحَهُ ابْنُ الْجَارُودِ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَالْحَاكِمُ.

ترجمہ - حدیث 1112

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل باب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل حضرت حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے سفر کے آغاز میں حملہ کرنے پر چوتھا حصہ بطور نفل عطا فرمایا اور (غزوے سے) واپسی کے وقت حملہ کرنے پر تیسرا حصہ دیا۔ (اسے ابوداود نے روایت کیا ہے‘ نیز ابن جارود‘ ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔)
تشریح : راوئ حدیث: [حضرت حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ ] ابو عبدالرحمن حبیب بن مسلمہ فہری مکی۔ صحابی ہیں۔ حبیب روم کے لقب سے معروف تھے کیونکہ رومیوں کے لیے ان کی بہت سی خدمات ہیں۔ ارمینیہ کے والی بنے اور وہیں ۴۱ یا ۴۲ ہجری میں فوت ہوئے۔
تخریج : أخرجه أبوداود، الجهاد، باب فيمن قال: الخمس قبل النفل، حديث:2750، وابن حبان (الموارد)، حديث:1672، والحاكم:2 /133، 3 /432 وصححه، ووافقه الذهبي. راوئ حدیث: [حضرت حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ ] ابو عبدالرحمن حبیب بن مسلمہ فہری مکی۔ صحابی ہیں۔ حبیب روم کے لقب سے معروف تھے کیونکہ رومیوں کے لیے ان کی بہت سی خدمات ہیں۔ ارمینیہ کے والی بنے اور وہیں ۴۱ یا ۴۲ ہجری میں فوت ہوئے۔